مرکزی صفحہ » امتحانات » حصول سنٹر  و الحاق مدرسہ / جامعہ

حصول سنٹر  و الحاق مدرسہ / جامعہ

  1. اتحاد المدارس العربیہ پاکستان کے ساتھ الحاق کے لیے مدرسہ / جامعہ کا مہتمم مرکزی دفتر اتحاد المدارس العربیہ پاکستان کو ایک درخواست لکھے گا۔ دفتر انہیں ایک فارم ارسال کرے گا۔ جس میں تمام شرائط موجود ہیں۔مدرسہ /جامعہ کا معائنہ کرنے کے بعد سند الحاق جاری کی جائے گی۔
  2. امتحانی مرکز کے حصول کے لیے حفظ و تجوید کے علاوہ کم از کم چالیس طلباء و طالبات کا داخلہ بھیجنا ضروری ہے۔
  3. مدرسہ /جامعہ کے الحاق یا امتحانی مرکز کی منظوری سے قبل صوبائی ناظم صاحب اس کا معائنہ کریں گے۔ بعد ازاں اس کی منظوری دی جائے گی۔
  4. امتحانات کے دوران ممتحنین حضرات کی قیام و طعام کی ذمہ داری بذمہ سنٹر ہوگی۔
  5. مدارس /جامعات کے مہتممین حضرات مقامی ناظمین اپنے اپنے داخلے مرکزی  دفتر مردان کو مقررہ  تاریخ کے اندر اندر ارسال کریں گے۔تاکہ انہیں بروقت رول نمبراور امتحانی سنٹر کی اطلاع دی جاسکے۔